اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تنہائی، دماغی و نفسیاتی صحت کے بعد ہڈیوں کیلئے بھی نقصان دہ قرار

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) امریکا میں اینڈوکرائن سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں ایک حیران کن تحقیق پیش کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جب چوہوں کو اکیلے رکھا گیا تو تنہائی کے باعث ان کی ہڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

اس سے قبل تنہائی کے دماغی، نفسیاتی اور جسمانی صحت پر اثرات کی تحقیق و تصدیق ہوچکی ہے۔ لیکن سماجی طورپر الگ تھلگ رہنے سے ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں، گٹھیا اور جوڑوں کا درد بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس طرح ہڈیوں کے ٹوٹنے اور فریکچر کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی لیکن اس سے قبل ہم تحقیق کے انسانوں پر بہت حد تک اثرات دیکھ چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک جانب تو کووڈ وبا کے دوران دنیا کی بڑی آبادی نے تنہائی دیکھی تو امریکہ اور یورپ میں بھی لوگ اکیلے پن اور سماجی لاتعلقی کے شکار ہورہے ہیں، جن میں بزرگ سرِفہرست ہیں۔ رپورٹ میں اس کیفیت کو ’تنہائی کی وبا‘ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین نے تجربہ گاہ میں چند چوہوں کو دو مختلف انداز میں رکھا۔ چار چوہوں کو ایک پنجرے میں اور ایک چوہا فی پنجرہ ایک ماہ تک رکھے گئے۔ ایک ماہ بعد نرچوہوں کی ہڈیوں میں کمزوری، اندرونی معدنیات میں کمی اور بھربھراپن بھی سامنے آیا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر ماداؤں میں اس کا خاص اثر نہیں ہوا۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں ’ڈرامائی اثرات‘ کا لفظ استعمال کیا ہے جو تنہائی کی وجہ سے ہڈیوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اسی طرح انسانوں پر اس کی آزمائش کی ضرورت بھی ہے۔ اس سے قبل چوہوں پر کی گئی کئی تحقیقات انسانوں کے حوالے سے بھی درست ثابت ہوتی رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے