20 Jun 2023
(لاہور نیوز) علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے صحتیابی کے بعد دفتر کو جوائن کیا اور دفتری سٹاف سے ملاقات کی ، انہوں نے اپنی ترجیحات سے سٹاف کو آگاہ کیا۔
علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان،مال وعزت کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں، پبلک سروس ڈلیوری ہمارا اصل ایجنڈا ہونا چاہیے، شہداء و غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے پولیس ملازمین کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایک ٹیم کی طرح مستعدی سے کام کریں۔
یاد رہے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی 09مئی کے واقعات میں شدید زخمی ہوگئے تھے، وہ آنکھ کے آپریشن کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔