اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپیشل سینٹرل کورٹ کا دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان بارے بڑا فیصلہ

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان سے متعلق خصوصی عدالتیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملزمان جو بیرون ملکوں میں ہیں وفاقی حکومت عدالتوں کے نوٹسز کی تعمیل کرانے کے لیے سپیشل کورٹ تشکیل دے تاکہ عدالتی نوٹسز کی بیرون ملک میں تعمیل ہوسکے، کئی مقدمات کے ملزمان بیرون ممالک میں ہیں وہ عدالتی اشتہاری بھی ہوچکے ہیں، ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے بیرون ممالک میں ملزمان کو ٹرائل کا حصہ بنایا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ عدالتی نوٹسز کی تعمیل کے ذریعے ملزمان کو ٹرائل کا پابند کرایا جائے، عدالت نے وفاقی حکومت کو متعدد احکامات کو جاری کیے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا، عدالت کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا آتا ہے ، انصاف میں تاخیر اور وفاقی حکومت کے رویے سے شہریوں کے انصاف کے سسٹم سے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔

واضح رہے عدالت نے ملزمہ سلوا علی حسن کے بیرون ملک فرار ہونے اور عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر تحریری فیصلہ جاری کیا، سپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے