اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محسن نقوی کا شاہدرہ ہسپتال کا دورہ، ادویات کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو ادویات و سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگا دیے، مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ کو باہر سے خریدی گئی ادویات کی رسیدیں دکھائیں، ہسپتال کی صورتحال دیکھ  کر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا، مریضوں کے ساتھ ایسے سلوک کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو شاہدرہ ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی بھی شاہدرہ ہسپتال آکر صورتحال کو دیکھیں۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے