19 Jun 2023
(لاہور نیوز) ایپکا ملازمین نے نگران حکومت سے ایل پی آر کی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایپکا ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے۔ مظاہرین نے ایل پی آر میں ترمیم نامنظور اور نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مطالبات منظور نہ ہونے پر سیون کلب کے باہر بھوک ہڑتال کر دی۔
مرکزی صدر ایپکا ارشاد چودھری کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ایل پی آر میں ترمیم کرکے ملازمین کے حق پر شب خون مارا۔ ہمارے مطالبات مان لیے جائیں تو وزیراعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت چند روز کی مہمان ہے۔ الاؤنسز میں کٹ لگا کر حکومت نے ملازمین کے ساتھ زیادتی کی۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس اور اینٹی رائٹ فورس نے اندر جانے سے روک دیا۔