اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے پی آئی سی کی ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت اور خیریت دریافت کی، وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں بارے استفسار کیا، محسن نقوی نے مریضوں سے بائی پاس اور انجیوگرافی کی سہولتوں بارے دریافت کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی فوری فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں، محسن نقوی نے ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے پرائمری انجیو گرافی کی مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور پی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رش کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے، پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے