اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔

نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان  سےملاقات کی ،دوران ملاقات وفد نے گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پردلائی۔

نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی کے وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتالوں،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی اسامیاں موجود ہیں۔

وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سےمحروم ہے، پنجاب کے بیشتر افراد ہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔

بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھی ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے