اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈارک چاکلیٹ : صحت سے اتنی بھرپور کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) متعدد مفید عناصر سے بھرپور چاکلیٹ، بالخصوص ڈارک چاکلیٹ، اپنے اندر ہماری صحت کے لیے بہت سے فوائد رکھتی ہے۔

اگر سستی محسوس ہو رہی ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فائبر آپ کی سستی دور کر سکتے ہیں۔ بہتر نیند چاہتے ہیں تو میگنیشیئم سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ تپتی دھوپ میں باہر گھومنا ہوتا ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول آپ کی جِلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ فلیونول خون کی گردش کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ افراد جنہوں نے تین ہفتوں تک ڈارک چاکلیٹ (85 فی صد کاکاؤ پر مشتمل) کھائی ان پر کنٹرول گروپ کی نسبت کم منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

تاہم، 70 فی صد کاکاؤ پر مشتمل چاکلیٹ کھانے والے افراد پر ویسے اثرات مرتب نہیں ہوئے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کاکاؤ کی مقدار کوئی کردار ادا کر سکتی ہے۔ لہٰذا اگر کسی کو اپنا مزاج بہتر کرنا ہے تو وہ دودھ سے بنی چاکلیٹ کھانے کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کرے۔

مزید برآں ڈارک چاکلیٹ اپنے اندر آئرن، میگنیشیئم اور فاسفورس جیسے اہم عناصر رکھتی ہے۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو میں اسسٹنٹ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر ٹریوس نیمکوف کے مطابق آئرن ہمارے جسم میں ہیموگلوبین بنانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہیموگلوبین ریڈ بلڈ سیل میں موجود پروٹین ہوتے ہیں جو پورے جسم میں آکسیجن کی رسائی کے لیے آئرن کو استعمال کرتےہیں۔

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں جو کارڈیو ویسکیولر مرض سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

لیکن ہر چیز کی طرح ڈارک چاکلیٹ کا بھی اعتدال کے ساتھ استعمال ضروری ہے۔ چاکلیٹ حراروں سے بھرپور ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے