اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کراچی کی ڈاکو رانی کو لاہورپولیس نے گرفتار کر لیا

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) کراچی کی ڈاکو رانی کو لاہورپولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمہ نےفیملی ممبرزکو ساتھ ملایا اور گینگ بنا لیا ۔ ڈاکو رانی پوش علاقوں کے گھروں میں گھس کردرجنوں وارداتیں کرچکی ہے۔

جرم کی دنیا میں ڈاکو رانی کے نام سے مشہور، کراچی کی نسرین بی بی، لاہورمیں واردات کرتی پکڑی گئی۔ ملزمہ کا شوہرلانڈھی ،بھائی اوربھابی گوجرانوالہ جیل میں قید ہیں۔

ملزمہ نے دیوراور جیل کے ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور واردات کرنے لاہور پہنچ گئی۔ لیکن قسمت اس پر مہربان نہ تھی۔ اسکا سامنا سی آئی اے چوہنگ پولیس سے ہوگیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے چوہنگ نے بتایا کہ ڈاکو رانی پوش علاقوں کےگھروں میں کام کرنے والے دل پھینک ملازمین کوجال میں پھنساتی، راز اگلواتی اورموقع ملتے ہی کام دکھا جاتی۔

ڈاکو رانی کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمہ کے ریکارڈ کیلئے کراچی پولیس سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے