اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جیل سے رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکن گرفتار

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔

کارکنوں کا تعلق ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے ۔ کارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار کارکنوں کی فہرست  کے مطابق  گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق  ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں تحریک انصاف کےکارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے