اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی: مریم نواز

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو پارٹی کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے، جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا، الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے