اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ سیاسی حکمت عملی کیا ہو گی؟ لندن میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس طلب

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئندہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور ممکنہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک لندن میں طلب کر لی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کی ٹاپ قیادت کا اجلاس آئندہ ہفتے کے دوران لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم وفاقی وزرا و دیگر رہنما لندن اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے، اجلاس میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی بارے بھی مشاورت ہو گی، نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوا تو اس سے پہلے تاحیات نااہلی کے خاتمے، واپسی کے شہر اور استقبال کی تیاریوں پر بھی غور ہو گا۔

لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم بارے غور ہو گا، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں نواز شریف کو پیش کرینگے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں عوام کو آئندہ عام انتخابات سے قبل فوری ریلیف دینے کے اقدامات بارے حکمت عملی بھی طے کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں مسلم لیگ کے انتخابی منشور کے نکات پر بھی حتمی غور کیا جائے گا۔

لندن اجلاس میں آئندہ نگران وزیراعظم کے لئے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ممکنہ ناموں پر بھی مشاورت ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنما ممکنہ طور پر سوموار یا منگل کو لندن کے لئے روانہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے