اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بدعنوانی پر استثنیٰ نہیں، ججز پر الزامات کا فیصلہ جلد ہونا چاہئے، عرفان قادر

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو پھر استثنیٰ نہیں ملے گا، اس معاملے پر آئین میں کوئی ابہام نہیں، ججز پر الزامات کا فیصلہ بھی جلد ہونا چاہئے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ سیاست دانوں کا احتساب مختلف ادارے کرتے ہیں، نیب بھی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کرتا ہے، کچھ حد تک جج صاحبان نے احتساب اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خود احتسابی کا نظام چل رہا ہے، سیاست دانوں کا احتساب سیاست دان نہیں بلکہ دوسرے ادارے کرتے ہیں، عدلیہ نے اپنے احتساب کا عمل خود اپنے ہاتھوں میں رکھا ہوا ہے، پھر تو سیاست دان اور بیورو کریٹس کو بھی صرف خود احتسابی کر لینی چاہیے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب تو ہو گا، اگر عدلیہ نے احتساب کرنا ہے تو پھر آئین و قانون کے مطابق کیا جائے، احتساب سے متعلق آئین میں کوئی ابہام نہیں، محسن کیانی صاحب کی فیملیز کی سیاحت کی لمبی لسٹ ہے، ان کے صرف سیاحت کے اخراجات 6 کروڑ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج پر الزامات صحیح ہیں یا غلط جلد فیصلہ ہونا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل معاملات کو جلد انجام تک پہنچائے، سابق چیف جسٹس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں آیا، فیصلوں کو التوا میں ڈالنا جوڈیشل کونسل کا بھی اختیار نہیں، کسی جج کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

عرفان قادر نے کہا کہ بدعنوانی کرنے والے کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنایا، بنچز کسی فرد واحد کی مرضی سے نہیں بننے چاہئیں، ماضی میں سابق چیف جسٹس نے مرضی کے بنچز بنائے پولیٹیکل انجینئرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک جج کے بارے میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے