اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قحط سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحرا زدگی اور قحط سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

صحرا زدگی ایک ایسا عمل ہے جو زمین کو آہستہ آہستہ خشک اور بنجر بنا دیتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ زمین مکمل طور پر صحرا میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ جنگلات کو بڑے پیمانے پر کاٹنا اور زراعت میں ناقص کیمیائی ادویات کا استعمال زمین کی زرخیزی کو ختم کر کے اسے بنجر کر دیتا ہے۔ براعظم افریقا اس وقت سب سے زیادہ صحرا زدگی سے متاثر ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں اس وقت 25 کروڑ افراد صحرا زدگی کے نقصانات سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں جبکہ 100 ممالک اور ایک ارب افراد صحرا زدگی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک  منٹ میں 23 ایکڑ زمین صحرا زدگی کا شکار ہو کر بنجر ہو رہی ہے۔

عالمی اداروں کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جاری خانہ جنگیاں بھی صحرا زدگی کی ایک بڑی وجہ ہیں جو کسی علاقے کو پہلے قحط زدہ بناتی ہیں، پھر زراعت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ بالآخر وہ زمین صحرا میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی پانی کے ذخائر میں تیزی سے ہوتی کمی زمین کو خشک کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت اگا کر ہی صحرا زدگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے