17 Jun 2023
(لاہور نیوز) مویشی منڈیاں تو سج گئیں لیکن مہنگائی کے ہر سو ڈیرے ہیں۔
عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ لاہور میں مویشی منڈیاں سجی ہیں۔ گائے، بکرا، اونٹ ایک سے بڑھ کر ایک جانور بھی ہیں۔ خریداروں کی تعداد بڑھنے کے باوجود مہنگائی کے اثرات موجود ہیں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی خواہش رکھنے والے شہری پریشان ہیں۔ جہاں ہر چیز عوام کہ پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے وہیں قربانی کے جانور خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دو روز کی بارش کے بعد شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ صفائی ستھرائی میں مصروف ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قیمتیں قوت خرید میں آجائیں گی۔