اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

غیر صحت مند غذا ہماری گہری نیند کو نقصان پہنچا سکتی ہے

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ (غیر صحت مند غذا) کھانا ہماری گہری نیند کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں صحت مند افراد کے کھانے کے ان کی نیند پر پڑنے والے اثرات کے متعلق مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں 15 افراد نے شرکت کی اور معمول کی ترتیب سے غیر صحت مند اور صحت مند غذائیں کھائیں۔

محققین نے مطالعہ میں دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے جنک فوڈ کھائی تھی ان کی گہری نیند کا معیار ان افراد کی نسبت بد تر تھا جنہوں نے صحت مند غذا کھائی تھی۔

سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جوناتھن سیڈرنیس کا کہنا تھا کہ خراب غذا اور خراب نیند عوامی صحت کے متعدد مسائل کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ جس طرح  ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، اسی طرح محققین کا خیال تھا کہ اس بات کا مطالعہ دلچسپ ہوگا کہ آیا ہماری غذا ہماری نیند پر اثرات مرتب کر سکتی ہے یا نہیں۔

تحقیق میں نارمل نیند لینے والے 15 افراد کے ایک گروپ نے سلِیپ لیبارٹری (نیند کی تجربہ گاہ) میں وقت گزارا اور تمام افراد نے ایک ہفتے تک مختلف غذائیں کھائیں۔ اس دوران ان کی نیند، سرگرمی اور کھانے کے معمول کی نگرانی کی گئی۔

ڈاکٹر جوناتھن کا کہنا تھا کہ محققین نے دیکھا کہ شرکاء نے جب دو کھانے کھائے تب ان کی  نیند کی مقدار برابر تھی۔ ساتھ ہی دو کھانے کھانے کے بعد شرکاء نے نیند کے مختلف مراحل میں برابر مقدار میں نیند لی۔

انہوں نے بتایا کہ محققین بالخصوص ان افراد کی گہری نیند کی خصوصیات جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ سائنسدانوں نے خاص طور پر تیسرے مرحلے کی نیند کا مشاہدہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے جنک فوڈ کھایا تھا ان کی نیند صحت مند غذا کھانے والوں کی نسبت کم گہری نیند تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اثر دوسری شب ویسا ہی کھانا کھلانے کے بعد بھی برقرار رہا۔ درحقیقت غیر صحت مند غذا کمزور گہری نیند کا سبب بنی۔ واضح رہے نیند میں یہ تبدیلیاں عمر بڑھنے اور بے خوابی کے نتیجے میں بھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیند کو سامنے رکھتے ہوئے اس سے یہ بات سمجھی جا سکتی ہے کہ ایسی کیفیات میں زیادہ اہمیت غذا کو دینی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے