اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ کے مشن آئی ایم ایف سے شیئر کیے، پروگرام کیلئے پرعزم ہیں، وزارت خزانہ

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ کے مشن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں ، وزرات آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرعزم ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے پاک آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے نمائندے کے پریس بیان کا جائزہ لیا ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کیلئے مضبوطی سے پرعزم ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔

آئی ایم ایف نمائندہ کے بیان میں کچھ مخصوص سوالات اٹھائے گئے ہیں، آئی ایم ایف نمائندہ کے سوالات پر اپنا مؤقف واضح کرنا ضروری ہے، آئی ایم ایف کا نواں جائزہ فروری 2023ء کے اوائل میں کیا گیا تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام ٹیکنیکل شرائط پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کیا، آئی ایم ایف کا واحد بقایا مسئلہ بیرونی مالی اعانت کا تھا۔

27 مئی 2023ء کو وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ٹیلیفونک کال میں بھی معاملے کوخوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔مالی سال 2023-24 کا بجٹ کبھی بھی نویں جائزے کا حصہ نہیں تھا اس کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ کےمشن آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیے گئے، بجٹ کی تیاری کےدوران بھی آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے