اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومتی اتحادیوں نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھا دیئے

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہورنیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، حکومتی اتحادی نفیسہ شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھا دیئے۔

حکومتی اتحادی نفیسہ شاہ نے کہا نئے بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا، سب سے پہلے تو ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے کہ یہ بجٹ حقیقی ہے یا نہیں، بجٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ حقیقی نہیں ہے۔کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر اظہار تشویش کیا، چیئرمین کمیٹی قیصر شیخ نے کہا وزیر خزانہ اسحاق ڈارآج تک کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، مجھے ان کے نہ آنے پر بہت تکلیف ہے، وزیر خزانہ کو شاید کمیٹی سے کوئی شکایت ہے، ہم گزارش ہی کر سکتے ہیں۔

کمیٹی نے سوا سال سے نیشنل بینک کے صدر کی عدم تقرری پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ صدر زرعی ترقیاتی بینک کا عہدہ بھی طویل مدت سے خالی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکس کے صدور کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں، وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی جلد انٹرویوز کرے گی، دونوں بینکوں کے صدور کے تقرر کاعمل جلد مکمل ہوجائے گا، مسابقتی کمیشن کا بورڈ بھی کابینہ کی منظوری سے جلد مکمل ہو جائے گا۔

نمائندہ راولپنڈی چیمبر نے کہا اس بجٹ میں کچھ شعبوں کو ریلیف دیا گیا ہے، پہلے بھی صرف بڑے کاروباری افراد کو مراعات دی گئی تھیں، بجلی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایس ایم ایز کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے یہ نہ پوچھنا کہ ڈالر کہاں سے آئے درست نہیں ہے، اگر وہ چوری کے ڈالرز لائیں گے تو کیا اجازت ہو گی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت خزانہ نے بتایا بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط پوری کی گئیں، یہ آئی ایم ایف کا سودی بجٹ ہے، اس بجٹ میں سود کے خلاف کوئی اقدام نظر نہیں آ رہا، حکومت کا پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مبنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے