اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چائلد پروٹیکشن بیورو کا ایک اور احسن اقدام، بیورو میں ' بیک شاپ' کا افتتاح

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ’’بیک شاپ‘‘ کا افتتاح کردیا گیا، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور دیگر ملازمین نے بیک شاپ سے بیکری آئٹمز خریدیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی 18سال سے زائد عمر کی بچیوں  کو  معروف ریسٹورنٹ میں بیکنگ کورس کروایا گیا،کورس مکمل کرنے کے بعد بچیوں نے  بیورو میں بیک شاپ کھولی۔

بیک شاپ کے افتتاح کے موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو مختلف اداروں میں ٹریننگ کورس کروانے کے بعد ملازمت بھی فراہم کی جارہی ہے، بچوں کیلئے تعلیم کے ساتھ فنی تربیت اور سکل ڈویلپمنٹ انتہائی ضروری ہے۔

"بیک شاپ" سے ڈائریکٹر جنرل اور بیورو کےملازمین نے بھی بچیوں کی تیارکردہ بیکری آئٹمز خریدیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے