اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہورنیوز ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پریزروئز نے اپنے ایک بیان میں نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سکیم ایک نقصان دہ مثال پیدا کرتی ہے،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا عملہ استحکام برقرار رکھنے کے لئے پالیسیوں پر بات چیت میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا ہے ، بجٹ میں نئے ٹیکس اخراجات کی طویل فہرست ٹیکس کے نظام کی شفافیت کو مزید کم کرتی ہے اور اس سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین  کیلئے درکار وسائل میں کمی آئے گی۔

انہوں نے توانائی کے شعبے پر مالی دباؤ میں کمی کیلئے اقدامات پر زوردیا اور بجٹ کی منظوری سے پہلے اسے بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔واضح رہے کہ 9 جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے