اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ایل این جی کو آذربائیجان کی کمپنی سے معاہدے کا پروانہ مل گیا

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔

ای سی سی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، مرتضیٰ محمود، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔وزارت توانائی کی سمری پر پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کی  سٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان معاہدے کا جائزہ لیا گیا،ای سی سی نے معاہدے کی اجازت دیدی۔

ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو تین ماہ ایڈوانس میں ایل این جی کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں 6  ایوی ایشن  سکواڈرن کی مختلف ضروریات کی مد میں کابینہ ڈویژن کے لیے 40کروڑ، 47لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے