اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اپٹما نے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے104 ارب روپے رکھنے کا مطالبہ کر دیا

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  کے  وفد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  سے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے 104 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وفد نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی کے لیے 40 ارب اور مسابقتی نرخوں پر بجلی فراہمی کے لیے 64 ارب روپے مختص کیے جائیں۔

اپٹما  کے نمائندوں  کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے فنڈز مختص نہ کرنے سے بڑا نقصان ہوگا، مسابقتی نرخوں پر بجلی اور  گیس نہ ملنے سے برآمدات کم ہوں گی  جس سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں۔

خیال رہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری  کے لیے بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کی میعاد 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے