اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مائیگرین سے متاثرہ افراد میں فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں: تحقیق

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین و حضرات جو دردِ شقیقہ (مائیگرین) میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے سب سے عام قسم کے فالج سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مائیگرین سے متاثر خواتین کو اس کے علاوہ دل کے دورے اور ہیمرج (دماغ یا اس کے اطراف میں خون کا رسنا) کے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

وہ لوگ جن میں مائیگرین کی تشخیص ہوتی ہے ان کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو 60 برس کی عمر سے پہلے دل کے دورے یا فالج سے متاثر ہونے کے خطرات ہوتے ہیں۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اسکیمِک اسٹروک (جس میں دماغ کو جانے والی شریان بند ہوجاتی ہے) زیادہ تر جوان خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا مائیگرین سے متاثر خواتین کو مردوں کی نسبت دل کے دورے اور ہیمرج اسٹروک سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے یا نہیں۔

ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کی سیسیلیا فگلسینگ اور ان کی ٹیم نے 1996 سے 2018 تک جمع ہونے والے 18 تا 60 سال کی عمر کے ڈینش افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

جائزے میں مائیگرین کی تاریخ رکھنے والے مردوں اور عورتوں کو 60 سال کی عمر سے قبل لاحق دل کے دورے اور سکیمک اور ہیمرج سٹروک کے خطرات کا مائیگرین کے بغیرعام لوگوں کو لاحق خطرات سے موازنہ کیا گیا۔

سیسیلیا فگلسینگ کا کہنا تھا کہ مائیگرین کا تعلق یکساں طور پر مردوں اور عورتوں میں سکیمک سٹروک کے اضافی خطرات سے تھا۔ تاہم، خواتین میں مائیگرین کا تعلق دل کے دورے اور ہیمرج سٹروک کے اضافی خطرات سے ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے