(ویب ڈیسک) شادیوں کیلئے پولیس بینڈ کی بُکنگ فیس بڑھا کر 18 ہزار سے 40 ہزار تک جبکہ 100 کلو میٹر تک کی فیس 30 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
لاہور میں پولیس بینڈ کی بکنگ کیلئے فیس 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ دیگر شہروں میں بُکنگ فیس 15 سے 28 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کی شادیوں کیلئے 50 فیصد رعایت جبکہ شہداء کے بچوں کیلئے 80 فیصد رعایت دی جائےگی۔
ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ بینڈ بُکنگ سے حاصل کردہ رقم کا 40 فیصد حصہ ویلفئیر فنڈ کیلئے مختص ہوگا۔ فیس کا 20 فیصد حصہ وردیوں اور 40 فیصد بینڈ ملازمین کا انعام رکھا جائے گا۔
شادی بیاہ کیلئے بُک کیا گیا پولیس بینڈ آرکسٹرا میں 14، براس بینڈ 33، پائپ بینڈ 32 ملازمین پر مشتمل ہوگا۔ بینڈ پولیس کے ٹوٹل 755 ملازمین میں 9 انسپکٹر، 28 سب انسپکٹر، 55 اے ایس آئی، 98 ہیڈ کانسٹیبلز، 420 کانسٹیبلز جبکہ 145 کانسٹیبلز ریزرو ہوں گے۔
جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بینڈ پولیس میں بھرتی سروس سٹرکچر کا طریقہ کار بھی طے کردیا گیا ہے۔ بینڈ بُکنگ اور فنڈز کے آڈٹ کیلئے کمیٹیاں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔