اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات : گرفتار 26 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پولیس نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس پر حملے میں گرفتار 26 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اُن کے نام مقدمے سے نکال دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران 25 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد جبکہ ایک ملزم کو بغیر شناخت ڈسچارج کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش میں کل 296 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں سے 184 کی شناخت پریڈ کروالی گئی، حملے کے دوران استعمال ہونے والے ڈنڈے ، پستول اور پٹرول بم فرانزک لیب بھجوائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹس موصول ہونے پر تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی، شرپسندوں کے زیراستعمال آہنی راڈ اور آتشیں مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ شہروں میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث 3 ہزار 280 ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ان میں سے 52 افراد مختلف مقدمات میں پہلے بھی نامزد رہ چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق 1767 نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے