اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

'گوگل' نے بھی پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں ڈوڈل تبدیل کر دیا

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہور نیوز) دنیا کے معروف ترین سرچ انجن ”گوگل“ نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔

گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔

گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں، اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جبکہ گوگل کے ڈوڈل نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے گوگل ڈوڈل پر ہنستے ہوئے لکھا، ’پاکستان میں انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے‘۔

جبکہ ایک اور صارف نے 2023 میں ہی عام انتخابات کی امید لگا لی۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’گوگل جلد ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کے لیے پریس کانفرنس کرے گا۔‘

ایک ٹوئٹر صارف نے اسے گوگل کی طرف سے الیکشن نہ کرانے پر احتجاج قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے