اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیا قرض حاصل کرنے کیلئے پاکستان کوپرانے قرض کی کتنی رقم ادا کی ؟جانئے

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے رواں ماہ اپنی ری فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلیے 1 ارب ڈالر کا چینی قرض پیشگی ادا کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے اعدادوشمار کے قابل عمل ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر ایف بی آر کے نان ٹیکس ریونیو اور ٹیکس وصولی کے ہدف پر جبکہ سود کی ادائیگی کیلیے مختص7.3ٹریلین روپے پر بھی اعتراض تھا۔

سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان  نے چائنا ڈیولپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کا ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کیا، قرض 29 جون کو واجب الادا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے اندر قرض دوبارہ حاصل کرنے کیلیے پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا

یہ ادائیگی تمام دستیاب ذرائع سے زرمبادلہ بڑھانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، انہی کوششوں میں وہ پیشکش بھی شامل ہے جو سمندر پار پاکستانیوں کو کی گئی ہے کہ اگر وہ ایک لاکھ ڈالر تک کی ترسیلات بھیجیں گے تو ان سے ذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے