اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی کس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی ڈیمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ہوائی آلودگی میں موجود خاص باریک ذرات یا پی ایم 2.5 اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق موجود ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ تحقیق نہ صرف فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق بھی واضح کرتی ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی تنظیموں اور اداروں کو پی ایم 2.5 ذرات کو روکنے کے لیے قانون سازی کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

تحقیق میں شامل پروفیسرمارک وائسکوف اور فلپ ڈرنکر کہتے ہیں کہ یہ تحقیقات عوامی صحت کے لیے قابلِ عمل راہ بھی تجویز کرتی ہے۔ اس کے جائزے میں ROBINS-E ٹول اور اس کے پروٹوکول بھی استعمال کئے گئے ہیں۔  ماہرین نے کل 2000 مطالعات کو دوبارہ دیکھا اور 51 میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا کے درمیان کوئی تعلق ہوسکتا ہے۔

تمام تحقیقات گزشتہ دس برس کے دوران منظرِ عام پرآئی تھیں جبکہ  ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اگر پی ایم 2.5 کی شرح فضا میں اگر کم بھی ہو تب بھی اس کے مضراثرات برقرار رہتے ہیں۔ یعنی اگر مقررہ بے ضرر مقدار یعنی پی ایم 2.5 ذرات 12 مائیکروگرام فی مکعب میٹرسے معمولی بڑھنے سے بھی دماغ کو نقصان ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے