(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بجٹ 2023 کے حوالے سے ورچوئل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بجٹ 2023 پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ورچوئل اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور شازیہ مری نے شرکت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس کے شرکاء نے بجٹ 2023 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی سے متعلق نکات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔
بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس میں پاکستان کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی ۔ بلاول بھٹو اور تاجر برادری کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو سے تاجر رہنماؤں نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال اور بجٹ 2023 کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو سے تاجر رہنما شہزاد علی ملک، پنجاب حکومت میں صنعت کے وزیر ایس ایم تنویر ، عبدالرؤف عالم اور درو خان ، کاشف انور جواد کاظمی ، عامر عطاء باجوہ، منظور ملک، ممتاز علی شیخ اور رؤف مختار ،مومن ملک، رحمان چن، ڈاکٹر نعمان، سعادت شاہ، سہیل ملک، اسفند یار مندوخیل اور پیر ناظم حسین شاہ ، تاجر رہنما محمد شفیق، ظفر بختاوری، ملک جہانگیر اور عزیزالرحمان چن نے بھی ملاقات کی۔