اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مویشی منڈیاں فعال ہونے میں صرف 4 روز باقی، نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) مویشی منڈیاں فعال ہونے میں صرف 4 روز باقی ہیں۔ نگران پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کر سکے۔

شہر کے 10 عارضی پوائنٹس پر قربانی کے ہزاروں جانور بھی پہنچ گئے لیکن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شامیانے، جنریٹر ،کھرلیاں، لائٹس، صاف پانی، عارضی بیت الخلاء کا بھی انتظام نہ ہو سکا۔ منڈیوں پر نو پرافٹ نو لاس کا فارمولا اپنانے کی ہدایت دی گئی۔ بکرا ،چھترا، گائے اور اونٹ کے لوڈنگ ریٹس کے نام پر بھتہ وصولی بھی شروع ہو گئی۔

لاہور میں 10 مویشی منڈیاں 18 جون تک  فعال  ہوں گی۔ منڈیاں فعال ہونے سے پہلے فی بڑا جانور 1 ہزار  اور چھوٹا جانور 5 سو روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ 18جون تک   لکھو ڈیر میں عارضی مویشی منڈی لگائے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ نشتر زون میں کاہنہ کاچھا، رائیونڈ روڈ، ایل ڈی اے ایونیو ون ، پائن ایونیو روڈ پر بھی مویشی منڈی فعال نہ ہو سکی۔ عزیز بھٹی زون میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی بھی سہولتوں سے محروم ہے۔ فقیر محمد روڈ لنک مین سگیاں روڈ پر عارضی کمرشل مویشی منڈی بھی نہ لگ سکی۔ غنی روڈ سگیاں اور مناواں ہسپتال کے قریب عارضی کمرشل مویشی منڈی فعال ہونے کی منتظر ہے۔ علامہ اقبال زون میں این ایف سی سوسائٹی مین ملتان روڈ اور سندر روڈ پر عارضی مویشی منڈیاں فعال نہ ہوئیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن  نے عارضی  مویشی منڈیوں کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے