14 Jun 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کے وفد اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد سے ملاقات کی۔
ینگ ڈاکٹرز نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ سندھ کے ہسپتالوں میں دورے کی دعوت بھی دی ۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں باغ الیکشن میں کامیابی پر بلاول کو مبارک باد دی جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، پنجاب میں پارٹی کا آئندہ لائحہ عمل اورسیاست پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔