14 Jun 2023
(لاہور نیوز) سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
سی پی او ملازمین کے بچوں نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر بھر کا نظارہ کیا۔ ایس پی عائشہ بٹ نے بچوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے تعلیم اور مستقبل بارے دلچسپ گفتگو کی۔ بچوں کو 15 ایمرجنسی نمبر کی اہمیت اور فیک کال سے بچاؤ بارے بتایا گیا۔ بچوں کو ٹریفک قوانین اور زیبرا کراسنگ بارے معلومات دی گئیں۔
اس موقع پر والدین کا کہنا تھا آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کی تربیت میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
شرکاء نے کہا بچوں کے شعور میں اضافے کیلئے اس نوعیت کے تعلیمی دورے اہم ہیں۔