14 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 16 جون کو ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا پارٹی صدارت پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پارٹی کے نائب صدور برقرار رہیں گے، صدر اور چیف آرگنائزر کے علاوہ تمام عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔
پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات پارٹی دفتر میں جمع کروائیں گے۔