اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بلڈ ڈونر ڈے منایا جا رہا ہے

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خون کے عطیات کی اہمیت، مسائل اور زندگی بچانے کے لیے اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

خون دیں، پلازما دیں، زندگی بانٹیں اور اکثر خون عطیہ کریں، یہ بلڈ ڈونرز ڈے 2023ء کا تھیم ہے۔

خون کے عطیات سے ہر سال لاکھوں انسانوں کو نئی زندگیاں ملتی ہیں، بعض خطرناک بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور پیچیدہ سرجری میں خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ایسے حالات میں کسی انسان کو خون کا عطیہ دینا اسے نئی زندگی دینے کے مترادف ہے۔

اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف اداروں کے زیر اہتمام ریلیوں سیمینارز اور بلڈ کیمپس کا  اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ خون کے عطیات اکٹھے کیے جاتے ہیں، رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دینے والے صرف 10 فیصد جبکہ ملکی آبادی کا 70 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ ضرورت مند مریضوں کو مفت خون مہیا کرنے میں  پیش پیش ہے، یہ ادارہ 96 فیصد خون بلڈ ڈونرز سے اکٹھا کرتا ہے۔

حکومت خون عطیہ کرنے کے ریکارڈ کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کر دے تو  اس سے نہ صرف  صحت مند خون کی فراہمی یقینی بن جائے گی  بلکہ ڈونرز کا مستند ڈیٹا بھی اکٹھا ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے