14 Jun 2023
(لاہور نیوز) لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت انسانوں کے لیے خطرہ بن گئی، عمارت مخدوش ہونے کے باوجود بھی آپریشنل رکھی گئی ہے۔
بلڈنگ ریسرچ اسٹین نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 3 سال قبل ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔، لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مخدوش عمارت قرار دینے کی 3 سالہ پرانی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ میں ہسپتال کی پرانی عمارت، انڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو خطرناک قرار دیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت کو ناقابل استعمال قرار دیا گیا تھا، بلڈنگ ریسرچ اسٹین نے ان ڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو فوری طور پر استعمال سے بھی روک دیا تھا۔
رپورٹ میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی بحالی پر کروڑوں کے اخراجات کی بجائے نئی عمارت کی تعمیر کی سفارشات کی گئی تھیں، بلڈنگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں ہسپتال کی عمارت کو فوری طور پر گرانے کا حکم دیا تھا۔