اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ووٹوں کے اندراج کے وقت نادرا ٹیم کی تبدیلی سازش کی کڑی ہو سکتی ہے: شیخ رشید

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے،نادرا کی ساری ٹیم کو بدلنا سازش کی کڑی ہوسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کروا سکتی ہے، چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی 9 مئی کے واقعے کو الیکشن بیانیہ نہیں بنانا چاہیے، 2 مہینے کی حکومت، 12 مہینے کا بجٹ، 100 مشیراور وزیر، معاشی صورتحال انتہائی خطرناک اور حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچا سکتیں، ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کر رہے ہیں اور ہمارے کیے ہوئے کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، کیرم بورڈ کھیلنے سے اندرونی دباؤ اور ڈپریشن دور نہیں ہوتا بلکہ قوم کو پتا چل جاتا ہے یہ بے اختیار ہیں اور اختیار کہیں اور ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نادرا کے چیئرمین کو ہٹانا اور اس کو ای سی ایل میں ڈالنا اور ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے