اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علماء کا جناح ہاؤس کا دورہ

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) مختلف مکاتبِ فکر اور دینی مدارس کے علماء کرام نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کرانتہائی دُکھ کا اظہار کیا۔

 علماء نے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی ،علماء نے ملک و قوم کی خاطر جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہمارے خاندانوں کا، ہمارے اداروں کا اور ہمارے وابستگان کا اس ملک اور پاک فوج کے ساتھ ایک دیرینہ محبت کا رشتہ ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان اور فوج لازم و ملزُوم ہیں، ریاستی اداروں کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔

علماء  کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے جو واقعات ہوئے ہیں ہم نے دیکھا یہاں پر تباہی ہے، بربادی ہے، جناح ہاؤس کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے