اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے، گورنر سٹیٹ بینک

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے بعد معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اپریل 2023ء تک آنے والے 6.1 ارب ڈالر جمع کیے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں آنے والے ڈالرز میں سے 3.5 ارب ڈالر خرچ ہو گئے جبکہ اوورسیز پاکستانی 1.4 ارب ڈالر واپس لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آر ڈی اے سے 1.1 ارب ڈالر مزید نکال کر روپوں میں تبدیل کروا لیا، آئندہ مالی سال پاکستان کو 23 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کرنا ہے، بیرونی اور اندرونی قرض کی ری سٹرکچرنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں ماہ 3.6 ارب ڈالر قرض ادا کرنا ہے، قرض کی مد میں اب تک 40 کروڑ ڈالر ادا کر دیے گئے ہیں، 2.3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے رول اوور ہو جائیں گے، 90 کروڑ ڈالر کو رواں ماہ فنانس کرنا اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے