اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی کمپنی نے سیف سٹیز کے خراب کیمرے ٹھیک کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) چینی ٹیکنالوجی کمپنی (ہواوے) نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمروں کو ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چینی کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان، چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کمپنی ہواوے نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھائی۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ رہا ہے جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہو جائے گا، کمپنی 14 اگست تک دو ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 500 کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کیا جا رہا ہے، کیمروں کے فعال ہونے سے سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے مطابق 14 اگست تک 6 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال کر دیے جائیں گے، سیف سٹی کی ورکنگ میں سافٹ ویئر کے تمام مسائل حل کر لیے گئے ہیں جبکہ چہرہ شناخت کا سسٹم بھی دوبارہ فعال ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے