اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں توسیع

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملے سمیت 3 مقدمات پر سماعت ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عدالت کے روبروپیش نہ ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات کو سفر کر کے اسلام آباد سے تاخیر سے لاہور پہنچا، میری عمر 70 سال سے زائد ہے سفر کی تھکاوٹ ہے، عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے