12 Jun 2023
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی طویل پوسٹ میں گلوکار نے اعلان کیا کہ ان کی ہالی ووڈ فلم کا نام ان کے مشہور گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے نام پر ہے اور یہ فلم محبت کی کہانی پر مشتمل ہوگی۔ طاہر شاہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ تین مراحل میں مکمل کی جائے گی اور اس کیلئے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی لوکیشن فائنل کی گئی ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ فلم کے سکرپٹ رائٹر، ڈائلاگ رائٹر، ہدایت کار اور مرکزی کردار سمیت فلم کی پروڈکشن بھی وہ خود ہی کررہے ہیں۔طاہر شاہ کے مطابق آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعے تیار کردہ اس فلم میں کینیڈین، امریکی سمیت عالمی فنکار بھی کردار ادا کریں گے۔