اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ ،شوگراورکھاد سمیت چند اشیا کی ٹیکس سٹیمپ کے بغیر فروخت ممنوع

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس سٹیمپ کے بغیر سیمنٹ ،شوگر، کھاد اور بیوریجز کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے فنانس بل 2023ء کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی سیکشن 33 کی کلاس 23 میں ترامیم تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس میں سگریٹ پیک کے ساتھ ساتھ وہ مخصوص اشیاء بھی شامل کی جارہی ہیں جنہیں ایف بی آر نے سیکشن 40 سی کی ذیلی شق ایک کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت مانیٹرنگ و ٹریکنگ کیلئے مخصوص کررکھا ہے۔

اس بارے میں جب ایف بی آرکے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس ترمیم کے ذریعے ایف بی آر نے سگریٹ کے ساتھ ساتھ فرٹیلائزر، شوگر، بیوریجز اور سیمنٹ سمیت جن شعبوں کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو لازمی قرار دیا ہے ان شعبوں کی پیداوار اور سیلز کی مانیٹرنگ کیلئے فیصلہ کیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

سینئر افسر نے بتایا کہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ، بیوریجز، فرٹیلائزر اور شوگر کی بوریاں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ٹیکس سٹیمپ کے بعد فیکٹری سے نکالی جاسکیں گی اور مارکیٹ میں سپلائی کی جاسکیں گی اور اگر سیمنٹ، بیوریجز، فرٹیلائزر اور شوگر کے بیگ بغیر ٹیکس سٹیمپ کے سپلائی کیے جاتے ہیں تو ٹرانسپورٹیشن کے دوران چیکنگ میں پکڑے جانے پر وہ سامان ضبط کرلیا جائے گا اور پکڑے جانے والے سامان پر عائد ٹیکس کی رقم کے برابر جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے