اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں صفر لوڈشیڈنگ کیلئے کوشاں ہیں: وفاقی وزیر توانائی

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کوشش ہے ملک میں صفر لوڈ شیڈنگ ہو، ملک بھر میں بجلی کی یکساں قیمت کیلئے 150 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بجلی کی قیمت کم سے کم رکھیں، صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، فاٹا کے علاقوں میں 25 ارب روپے کی بجلی کی مد میں ریلیف دیں گے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی 55 ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لئے 315 ارب روپے کا ریلیف ہے، اس کے علاوہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے لئے 58 ارب روپےکا ریلیف وفاق دے گا اور ملک بھر میں یکساں نرخوں کے لئے 150 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے بجلی کے مسائل حل کئے، ایک سال میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے سسٹم میں آئی، بجلی کے تمام منصوبے نواز شریف کے تحفے ہیں جن کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک میگا واٹ کا منصوبہ بھی نہیں لگایا، موجودہ حکومت نے ملک کو دوبارہ روشنیوں کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی اور سستی بجلی پر توجہ دے رہے ہیں، کوشش ہےملک میں صفر لوڈشیڈنگ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے