12 Jun 2023
(لاہور نیوز) الحمرا میں لیبر ڈیپارٹمنٹ اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں غیر سرکاری تنظیم سرچ فار جسٹس، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ، سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے لوگوں نے شرکت کی اور چائلد لیبر کے خلاف موثر کارروائی پر زور دیا۔ تقریب کی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ملک میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے جو قوانین بنائے گئے ہیں ان پر مکمل عمل درامد ہونا چاہیے۔
تقریب میں بچوں نے بھی شرکت کی اور چائلڈ لیبر کے خلاف گفتگو کی۔ بچوں کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی بچوں کو ڈرانے دھمکانے اور ہراسگی کے کیسز پر نوٹس لینا چاہیے۔
تقریب میں موجود بچوں نے چائلد لیبر کی مناسبت سے ٹیبلو بھی پیش کیا۔