12 Jun 2023
(لاہور نیوز) جون نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ موسم گرم ہونے لگا۔ پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد رہا جبکہ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔ سہ پہر میں ہلکے بادل آنے کا امکان ہے لیکن بارش نہیں ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔
فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی کم ہونے لگا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 131 ریکارڈ کیا گیا۔ اپر مال کے علاقہ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 167 رہا۔
گجومتہ میں 154 اور شملہ پہاڑی کے علاقے میں فضائی آلودگی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا۔