اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی ضمانت منظور

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں درج جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمے میں ملوث کیا، جناح ہاؤس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا، علیمہ خان نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاؤس کے اندر جانے سے روکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے