12 Jun 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر سیکرٹریز نے بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کو بجٹ میں عوام کو دیلیف دینے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے ترقیاقی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔