اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی احتساب بیورو کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے: چیئرمین نیب

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا، ہمیں اپنی کمزوریوں کا احساس ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب  لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ نیب کو ماضی میں سیاسی ٹول کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور کیا بھی گیا، نیب  گزشتہ کچھ عرصے میں تنازعات کا شکار بھی رہا، ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیب اپنی اصلاح کرے گا اور کررہا ہے، ہم عوام کا اعتماد حاصل کریں گے، اس قوم اور ملک نے جو ہمیں ذمہ داری بخشی ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اس ملک اور معاشرے کی بے پناہ خدمت کی ہے، کرپشن کیسز میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ریکوریز ہورہی ہیں، ہم اگلے چند ماہ میں قانون سازی کریں گے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا بد عنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے، ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے