اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی: گورنر پنجاب

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں،حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے سابق اراکین اسمبلی میاں مرغوب، زاہد اکرم، خلیل طاھر سندھو اور اوورسیز مسلم لیگی طاہرخان نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیزکا کلیدی کردار ہے،حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے،وزیراعظم اور وزیر خزانہ کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں،حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوازکی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، خلیل طاھرسندھو نے کہا مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ اقلیتوں کوحکومتی اداروں میں بھرپور نمائندگی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے