اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویزہ سکینڈل معاملہ، ملزم ثاقب رضا بخاری کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) سپیشل سنٹرل کورٹ نے ویزہ سکینڈل میں ملوث ملزم ثاقب رضا بخاری کی دس مقدمات میں درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت ملزم ثاقب رضا بخاری کی ضمانت مسترد کرتی ہے، ملزم نے معصوم لوگوں کا معاشی قتل کیا،  ملزم کے وکیل کے مطابق ایس ایچ او وقار حسن اعوان نے دو لاکھ روپے بطور رشوت مانگی، ڈی جی ایف آئی اے ایس ایچ او وقار حسن اعوان پر الزامات کی تحقیقات کریں، عدالت یہ معاملہ ڈی جی ایف آئی اے کو بھیج رہی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ایس ایچ او کے خلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کم از کم ڈائریکٹر لیول کے افسر سے کروائیں، اگر ایس ایچ او وقار حسن اعوان قصور وار ہوا تو مقدمہ درج کروایا جائے۔

واضح رہے کہ ملزم ثاقب رضا بخاری پر پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے، سپیشل سنٹرل عدالت کے جج بخت فخر نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے